علامات ظاہر ہونے سے قبل کینسر کی تشخیص کا نیا طریقہ

یہ ٹیسٹ تیار کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے


ویب ڈیسک June 18, 2025

سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔

امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔

تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل اس متعلق معلوم ہونے سے علاج کے لیے وقت میسر آجاتا ہے۔ ٹیومر ابتدائی مرحلے میں ہوتے ہیں اور قابلِ علاج ہوتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے این ایچ ایس کے ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فلیئر اور دیگر قلبی امراض کے عوامل جاننے کے لیے ایک بڑے مطالعے میں شامل شرکاء سے نمونے اکٹھے کیے۔

محققین نے مذکورہ مطالعے میں شریک 52 افراد کے خون کے نمونوں کے جائزے کے لیے جینوم کی ترتیب کی ایک انتہائی درست اور حساس تکنیکیں تیار کیں۔

ان میں سے 26 افراد میں سیمپل اکٹھا کرنے کے چھ ماہ بعد کینسر کی تشخیص ہوگئی اور 26 جن میں تشخیص نہیں ہوئی ان کو بطور کنٹرول گروپ رکھا گیا۔

ان 52 میں سے آٹھ میں خون کے نمونے لیتے وقت ملٹی کینسر ارلئی ڈیٹیکشن (ایم سی ای ڈی) لیبارٹری ٹیسٹ مثبت آیا۔

مقبول خبریں