ایلون مسک کا خلائی راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا

اسٹار شپ 36 راکٹ ٹیکساس میں دورانِ آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا


ویب ڈیسک June 19, 2025

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔

بدھ کی شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار ہے اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا ہے اس ہی دوران  ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹتی ہے اور شدید روشنی خارج ہوتی ہے جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلتا ہے تو ایک آگ کا گولہ جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامیوں نے دھماکے کی لہریں محسوس کیں اور بتایا کہ ان کے گھروں کھڑکیاں برتن کھڑک گئے۔

مقبول خبریں