سپر ایٹ میں رسائی کے باوجود آسٹریلوی جارج بیلی کپتان کی فکرمندی

اچھی اور خراب کارکردگی کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے


Sports Desk September 24, 2012
آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں دونوں میچز میں فتح کے باوجود کچھ شعبے ایسے ہیں جن میں ہمیں بدستور بہتری کی ضرورت ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آسٹریلوی کپتان جارج بیلی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 رائونڈ میں رسائی کے باوجود ٹیم کی کمزوریوںپر فکرمند ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں دونوں میچز میں فتح کے باوجود کچھ شعبے ایسے ہیں جن میں ہمیں بدستور بہتری کی ضرورت ہے خاص طور پر اچھی اور خراب کارکردگی کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے ہم یا تو بہت اچھے مارجن سے فتح حاصل کرتے ہیں یا پھر بہت بری طرح ہار جاتے ہیں اس فرق کو کم کرنے سے ہی ہماری ٹیم میں بہتری آئے گی۔

دوسری جانب ہفتے کے میچ میں ڈک ورتھ لوئس پر 17 رنز سے ناکام رہنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ اچھے ٹوٹل کے باوجود ہم نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو قابو کرنے میں سستی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، کرس گیل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے بیٹسمین ہیں جن کے کھیل سے ہم ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بھی انتہائی لطف اندوز ہوتے ہیں۔