لاہور: اراکین کی معطلی سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی

اپوزیشن کا  پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہو گیا


ویب ڈیسک June 29, 2025

ہنگامہ آرائی کے باعث اراکین پنجاب اسمبلی کی معطلی سے اپوزیشن نئی مشکل میں پھنس گئی۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین 105 ہیں، 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ تعداد79 رہ گئی۔

اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر کم از کم 93 اراکین کے دستخط ضروری ہیں، معلل اراکین کی بحالی تک اپوزیشن اجلاس کی ریکوزیشن نہیں دے سکے گی۔

مقبول خبریں