ایس آئی ایف سی کے 2سال ؛زراعت، لائیواسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی 2سالہ حکمت عملی پاکستان کے زرعی شعبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں


ویب ڈیسک July 02, 2025

ملک میں ایس آئی ایف سی کے  سال کی کارکردگی سے زراعت، لائیواسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دو سال کےد وران پاکستان میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری، اسمارٹ فارمنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت، لائیواسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں نئی توانائی آئی ہے، جس سے ان شعبوں میں معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانا، کسانوں کو براہِ راست مالی رسائی دینا اور اسمارٹ فارمنگ جیسے اقدامات زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نہروں  کی صفائی  اور پانی کی منصفانہ ترسیل نے زرعی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔

لائیواسٹاک، فشریز اور بلیو اکانومی میں بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں  ہموار ہوئی ہیں۔

یہ کامیابیاں ایس آئی ایف سی کی 2سالہ حکمت عملی، مربوط پالیسیوں اور قومی ترقی کے جذبے کی غماز ہیں، جو پاکستان کے زرعی شعبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔

 

مقبول خبریں