حال ہی میں ایک ہسپانوی خاتون نے سب سے زیادہ انڈوں کے خالی کپ (Egg cup) جمع کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
خاتون کا نام ماریا روجاس ہے جن کے جمع کیے گئے انڈوں کے کپ کی تعداد 5,468 ہے۔ یہ کلیکشن دنیا کی سب سے بڑی انڈوں کے کپ کی کلیکشن قرار دی گئی ہے۔
Egg cup ایک چھوٹا سا برتن یا کپ ہوتا ہے جس میں اُبلا ہوا انڈہ کھانے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ کپ مختلف ڈیزائن، شکلوں اور رنگوں میں ملتے ہیں اور بعض لوگ انہیں شوقیہ جمع کرتے ہیں۔
ماریا روجاس نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی منفرد اشیا جمع کرنے کا شوق تھا اور انڈوں کے کپ انہیں زیادہ پسند تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کپ کی ایک الگ کہانی ہے اور وہ مجھے دنیا کے مختلف حصوں سے تحفے میں بھی ملے ہیں
ماریا نے یہ کپ دنیا کے 30 سے زائد ممالک سے جمع کیے ہیں۔ ان کے پاس ہاتھ سے بنے، قدیم، جدید، اور عجیب و غریب ڈیزائن والے کپ بھی موجود ہیں۔