دبئی: دبئی کی معروف ایئرلائن Emirates Airline اور Dubai Duty Free نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرانے جا رہے ہیں۔
اس فیصلے کا مقصد نوجوان اور ٹیکنالوجی سے وابستہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ پیش رفت Emirates اور Crypto.com کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے (MoU) کے تحت ہوئی، جس پر HH شیخ احمد بن سعید آل مکتوم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
اس معاہدے کے مطابق صارفین آئندہ سال سے فلائٹس اور ڈیوٹی فری خریداری کیلئے بٹ کوائن، ایتھریئم اور دیگر کرپٹو کرنسیز سے ادائیگی کر سکیں گے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 112,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ دبئی پہلے ہی کرپٹو انویسٹمنٹ کے حوالے سے خطے کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں 2024 میں 30 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔
دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ پہلے ہی ورچوئل رئیل اسٹیٹ میں بلاک چین کو شامل کرنے کیلئے Crypto.com سے شراکت کر چکا ہے، اور دبئی کی کئی بڑی کمپنیز جیسے ریئل اسٹیٹ اور ٹیلی کام ادارے پہلے ہی کرپٹو قبول کر رہے ہیں۔