اسلام آباد:
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان اورازبکستان کے توانائی میں تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے تاشقند کے کامیاب دورے کی بدولت توانائی اور اقتصادی تعلقات کی مضبوطی کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان نے دو طرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم جناب علی پرویز ملک نے ازبکستان کے سفیر جناب علی شیر توختایف سے ملاقات کی۔ علی شیر توختایف نے پاکستان اور ازبکستان کے تیل و گیس تعاون پر بات چیت کی۔
علی شیر توختایف نے کہا کہ ازبکستان میں پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مشترکہ ایکسپلوریشن وینچر اور تکنیکی تربیتی پروگراموں کے اہم مواقع موجود ہیں۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے توانائی تعاون کے لیے ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔
پاکستان اور ازبکستان کے لیے مشترکہ تلاش اور تحقیق میں شراکت داری کے نئے امکانات ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔