نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف ویمن کا بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

غیرت کے نام پر قتل انسانیت کے خلاف جرم ہے، چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر


ویب ڈیسک July 21, 2025

نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) نے بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شدید مذمت کی ہے اور  واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرت کے نام پر قتل انسانیت کے خلاف جرم ہے، این سی ایس ڈبلیو واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

ام لیلی اظہر  نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے این سی ایس ڈبلیو پرعزم ہے۔

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

 

مقبول خبریں