پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ، چین سرِفہرست

پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی


ویب ڈیسک July 23, 2025

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو چین سے 1.22 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 90 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

سرمایہ کار دوست ماحول کی بدولت چین پاکستان کی کل سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد کے ساتھ نمایاں شراکت دار رہا۔ ہائیڈل پاور میں نمایاں حصے کے ساتھ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ 1.17 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس سے اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے۔

مقبول خبریں