نئے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں صائمہ نور کی شاندار اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔
’میں منٹو نہیں ہوں‘ سے صائمہ نور ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ یہ ڈرامہ خلیل الرحمٰن قمر کے تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے، جس میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر اور اذان سمیع خان جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی دو دشمن خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، جن کی 70 سالہ دشمنی میں اب تک 218 جانیں جا چکی ہیں۔ صائمہ نور نے آصف رضا میر کی بہن 'ثریا' کا کردار نبھایا ہے، جو اپنے شوہر اور بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے جنون میں ہے۔
دوسری جانب ان کی اور سجل علی کی "پھوپھی بھتیجی" جوڑی بھی مداحوں کو بےحد پسند آرہی ہے اور دونوں اداکاراؤں نے زبردست کیمسٹری پیش کی ہے۔
یہی نہیں اس ڈرامے میں اداکارہ صنم سعید بھی شامل ہیں اور انہوں نے بھی اس ڈرامے سے 2019 کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے۔