بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

خاتون اور شوہر کے شناختی کارڈ جب کہ بچوں کے ب فارم سے تاریخ پیدائش اور عمر کی تفصیلات مل گئیں


ویب ڈیسک July 26, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں  مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔

شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔

اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج ہیں۔ ب فارم کے مطابق مقتولہ کے بڑے بیٹے کا نام نور احمد عمر 15سال،دوسرا بیٹا باسط خان عمر14سال کا ہے۔ بیٹی فاطمہ کی عمر10 سال اور چھوٹی بیٹی صادقہ کی عمر 7  جب کہ چھوٹے بیٹے ذاکر احمد کی عمر 6سال ہے۔

مقبول خبریں