لاہور پولیس کی کارروائی، 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

ملزم ورغلا کر بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا


ویب ڈیسک July 31, 2025

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔

چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں