بلدیہ میں ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور میں تصادم سے لڑکا جاں بحق، تینوں ڈرائیور فرار

بچے کی شناخت کا عمل جاری ہے ڈرائیورز فرار ہوگئے مگر شہزور کے کنڈیکٹر کو پکڑلیا ہے، ایس ایچ او موچکو ملک فیصل


اسٹاف رپورٹر August 02, 2025

کراچی:

بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے ذمے دار تینوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے، شہزور کے کنڈیکٹرکو حراست میں لے لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ مسقط سٹی کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک 15 سالہ راہ گیر لڑکا بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے دوران شہزور ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔جاں بحق بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو ملک فیصل کے مطابق بچے کی شناخت کا عمل جاری ہے،حادثے کے بعد تینوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے تاہم شہزور کے کنڈیکٹر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

مقبول خبریں