راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

ملزمان سے کشمیر جانے اور آنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے


ویب ڈیسک August 09, 2025

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس کی سماعت ک۔

پولیس نے 60 ملزمان کو 4 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے مقتولہ  کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دفعہ بھی شامل کرلی، نئی دفعہ لڑکی کو قتل کی نیت سے اغوا کرنے کے شواہد اور معلومات ملنے پر شامل کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے لئے کشمیر سے واپس لانے کا اعتراف کیا تھا، جرگہ سربراہ پہلے ہی لڑکی کو کشمیر سے لانے اور قتل کرکے پیرودہائی قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز ملزمان کی نشان دہی پر مقتولہ کا بیگ اور موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کرلیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا کہ 

ملزمان سے کشمیر جانے اور آنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے،

مقبول خبریں