راولپنڈی کے پارک میں جھولے کی کیبل ٹوٹ گئی، بچی سمیت دو زخمی

حادثے کے بعد دونوں زخمی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک August 09, 2025
فوٹو فائل

راولپنڈی میں ایک پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کے نتیجے میں لڑکی اور بچی زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایوب پارک کے قریب پرائیوٹ پارک میں لگے جھولے کی کیبل ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کیبل ٹوٹنے سے ایک لڑکی اور ایک بچی زخمی ہوئی، دونوں زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے سے باہر جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

مقبول خبریں