14 اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی، سلمان اکرم راجہ 

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے پوری قوم متحد ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 12, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ  نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست جشن کا دن ہے، پوری قوم جشن مناتی ہے، ہم بھی جشن منائیں گے، پوری قوم آزادی کی خواہش اور تمنا  کا اظہار کریگی۔

انہوں نے کہا کہ قوم بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے وابستگی کا اظہار کریگی، 14 اگست کو پوری قوم باہر ہوگی، ہم بھی باہر ہونگے اور ہم اس قوم کا کلیدی حصہ ہیں۔

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے پوری قوم متحد ہے، یہ جشن کا دن ہے احتجاج کا دن نہیں ہے۔

مقبول خبریں