روسی صدرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پرغور

پوتن یکم اکتوبر کو پاکستان آئیں گے،دورے کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں


INP September 24, 2012
پوتن یکم اکتوبر کو پاکستان آئیں گے،دورے کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں

حکومت روسی صدر ولادی میر پوتن کے یکم اکتوبرکو دونوںدورہ پاکستان کے موقع پران کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرانے پر غورکررہی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق روسی صدرکے دورہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس دورہ کی اہمیت کے پیش نظر اعلیٰ حکومتی حلقے روسی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرانے کے حوالے سے غورکررہے ہیں اور اس سلسلے میں روسی حکام سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگرروسی صدر نے اپنے دورے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تو انھیں باضابطہ دعوت دی جائے گی روسی صدر یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر یہاں آئیں گے ۔

اس دوران وہ چار ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں ایران اورافغانستان کے صدور بھی شرکت کریں گے۔ روسی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور روس کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا، اور کئی اہم معاہدوں پردستخط متوقع ہیں۔کسی بھی روسی سربراہ کے پہلے دورہ پاکستان کو یہاں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے اور اس دورے کو کامیاب بنانے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔