- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
بھارتی سیاستدان نے اپنی سالگرہ 4 کلوگرام خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر منائی
ممبئی: خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کے سرفہرست ملک بھارت میں جہاں کروڑوں افراد ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں وہیں ان کے سیاست دان اپنی دولت کی ریل پیل سے ان کا مذاق اڑارہے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے ملک بھارت کی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹرا کے سیاست دان پنکج پرکھ نے اپنی سالگرہ پر 4 کلو وزنی خالص سونے سے بنی شرٹ پہن کر سب کو حیران کردیا، پنکج پرکھ کی جانب سے پہنی جانے والی سونے کی شرٹ کی قیمت کروڑوں روپے ہے، خالص سونے سے بنی اس شرٹ کو ممبئی سے 85 کلو میٹر دور واقع شہر ناشک میں ڈیزائن کیا گیا جس کے بعد ممبئی کے سنار نے 20 افراد کی ٹیم کے ساتھ اسے 2 ماہ کے عرصے میں تیار کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کروڑوں افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر رہے ہیں جو گھر کی چھت اور ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم ہیں جب کہ صرف بھارت میں غریب افراد کی تعداد دنیا بھر کے مفلس لوگوں کا ایک تہائی حصہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔