لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید ہوگیا عسکری ذرائع

کالا خان نامی پاکستانی شہری 6 اگست کو بکریاں چراتے ہوئے غیر ارادی طور پر غلطی سے دوسری طرف چلا گیا تھا، عسکری ذرائع


ویب ڈیسک August 09, 2014
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شہادت کو بھارتی فوج نے بھی تسلیم کیا ہے، عسکری ذرائع فوٹو: فائل

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے پاکستانی شہری کو شہید کردیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق دیرہ شیر خان سے تعلق رکھنے والا کالا خان نامی شہری 6 اگست کو بکریاں چراتے ہوئے غیر ارادی طور پر غلطی سے دوسری جاب چلا گیا، بھارتی فورسز نے اپنے علاقے میں غلطی سے آنے پر کالا خان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری شہید ہوگیا جسے بھارتی فوج نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔

مقبول خبریں