جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے تشدد کرکے نوجوان مار ڈالا

اویس بیمار تھا، نوید نے بدترین تشدد کیا، جن جاتے ہوئے مریض کی جان بھی لے گئے، ملزم۔


Monitoring Desk/Numainda Express September 24, 2012
اویس بیمار تھا، نوید نے بدترین تشدد کیا، جن جاتے ہوئے مریض کی جان بھی لے گئے، ملزم۔ فوٹو: فائل

جعلی پیر نے جن نکالنے کے چکر میں بہیمانہ تشدد کرکے 22 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

لواحقین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوید کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ابتدائی بازپرس میں پولیس والوں سے کہتا رہا کہ متاثرہ نوجوان سے جن تو نکال دیے مگر جن جاتے ہوئے مریض کی جان بھی لے گئے۔ مین بازار منصور آباد کے عارف حسین نے قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا اویس گذشتہ آٹھ سال سے بیمار تھا۔

جنات کا سایہ ہونے کی شکایت پر اس نے مختلف عاملوں سے اس کا علاج معالجہ کروایا مگر کوئی آفاقہ نہ ہوا، گذشتہ روز اس کے محلے دار جعلی پیر نوید نے علاج کے بہانے ڈنڈے سے اس کے جسم پر بے تحاشا تشدد کیا جس سے اویس کی موت واقع ہوگئی، جعلی پیر نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق تشدد کی وجہ سے مقتول کے بھائی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔