علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کا حکم دیا۔


ویب ڈیسک October 22, 2025

علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے جمعہ 24 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اس بار سٹی پولیس آفیسر کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کا ضامن محمد شریف عدالت پہنچ گیا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔

گارنٹر محمد شریف نے علیمہ خان کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت گارنٹی دے رکھی ہے۔

علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری

وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔

سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے احکامات جاری کیے۔

مقبول خبریں