عمرایوب، زرتاج گل اور زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کئے


ویب ڈیسک October 23, 2025

عمرایوب، زرتاج گل اور زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تینوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت نے جاری کئے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں جاری کئے گئے۔

عدالت نے حکم  دیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتاری کرکے اگلی سماعت پر پیش کرے، ملزمان کے اس سے قبل بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے۔

عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی رینک کا افسر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

مقبول خبریں