ہائیڈروجن معدے کی صحت کیلئے انتہائی ضروری، نئی تحقیق میں انکشاف

ہائیڈروجن پانی کے استعمال پر بھی ابتدائی شواہد ملے ہیں کہ یہ گٹ مائیکرو بایوم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے


ویب ڈیسک October 26, 2025

حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق بتاتی ہے کہ معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے ہائڈروجن کا کردار اہم ہوسکتا ہے۔

آسٹریلوی مطالعے کے مطابق، گٹ بیکٹیریا کے ذریعے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن گیس آنتوں میں فرمنٹیشن کے عمل کو متاثر کرتی ہے اور ہائیڈروجن کی زیادہ مقدار سے اینٹی-انفلیمٹری شارٹ چین فیٹی ایسڈز کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

ایک اور رپورٹ بتاتی ہے کہ ہائیڈروجن گیس معدے اور آنتوں میں قدرتی بیکٹیریا کے مائیکرو بایوم کو اچھے انداز میں شکل دیتی ہے اور معدے / آنتوں کے مسائل رکھنے والے مریضوں میں مثبت فرق لاتی ہے۔

مزید برآں ہائیڈروجن پانی کے استعمال پر بھی ابتدائی شواہد ملے ہیں کہ یہ گٹ مائیکرو بایوم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ اگرچہ ہائیڈروجن واٹر کے فوائد کے حوالے سے تحقیق محدود ہے۔

مقبول خبریں