آزاد کشمیر حکومت سازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت سے اہم ملاقات متوقع

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ، عدم اعتماد تحریک اور دیگر امور پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے،ذرائع


ویب ڈیسک October 27, 2025

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر  وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت آصف زرداری سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام، مشیر وزیر اعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ کی آج شام صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال ، عدم اعتماد تحریک اور دیگر امور پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔

مقبول خبریں