مصطفیٰ کھر کا عمران اور طاہر القادری کے مارچ میں شرکت کا اعلان

پاکستان کوصحیح جمہوریت انقلاب کے بعد ملے گی، سابق گورنر پنجاب


Numainda Express August 11, 2014
پاکستان کوصحیح جمہوریت انقلاب کے بعد ملے گی، سابق گورنر پنجاب فوٹو: ایکسپریس/فائل

سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرنے کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں سے کہتا ہوں کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں، میں خود بھی شرکت کرونگا تاکہ ان حکمرانوں کی بادشاہت ختم ہوسکے۔

اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں غلام مصطفیٰ کھر نے کہا کہ پاکستان کوصحیح جمہوریت انقلاب کے بعد ملے گی، ملک میں کوئی بادشاہت نہیں چلے گی یہ عوامی ملک ہے یہاں عوام کی حکومت ہوگی دھاندلی زدگان کی نہیں۔ میں عمران خان کی صورت میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، کچھ دنوں سے وہ بہت دلیرانہ فیصلے کررہے ہیں اور عوام کو ایسے دلیر اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔