تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی


ویب ڈیسک November 01, 2025
(تصویر: اے ایف پی)

پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے بابراعظم 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سلمان آغا 33، صاحبزادہ فرحان 19، حسن نواز 5، محمد نواز 0 اور صائم ایوب 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان 6 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے 2، 2 جبکہ ڈونوون فریرا اور اینڈائل سملین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے ریزا ہنڈرکس 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈونوون فریرا 29، ڈیوالڈ بریوس 21، اینڈائل سملین 13، لزاڈ ولیمز 5، میتھیو برٹزکے 1 جبکہ ہوانڈے پریٹوریئس، جورج لنڈا اور کوانٹن ڈی کوک 0 پر پویلین لوٹے۔

کوربن بوش 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مقبول خبریں