27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ وفاقی کابینہ  کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اہم اجلاس پیپلز پارٹی کی سی ای ای میٹنگ آج بھی جاری رہنے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک November 07, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی سی ای ای کےجاری رہنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس کے ایجنڈے میں 27ویں آئینی ترمیم شامل نہیں تاہم آئینی ترمیم کا مسودہ ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور 27 ویں آئینی ترمیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈا جاری کیا۔

مقبول خبریں