شیر شاہ میں ہیوی ٹرالر بےقابو ہوکر برج کی دیوار توڑ کر لٹک گیا

پراچہ برج کے نیچے والی ٹریفک کو سنگل ٹریک پرچلایا جا رہا ہے


ویب ڈیسک November 07, 2025

شیرشاہ میں ہیوی ٹرالر بےقابو ہو کر برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ میں پراچہ برج پر ہیوی ٹرالر ڈرائیور سے بےقابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ اور برج کی حفاظتی دیوار توڑتا ہوا برج سے لٹک گیا۔

حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹریفک کی روانی متاثرہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹرالر شیرشاہ پراچہ برج سے بلدیہ کی جانب جا رہا تھا۔

اسی دوران ٹرک کے خوفناک حادثے کا شکارہوکر برج سے لٹک گیا۔ حادثے کے فوری بعد ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اورٹریفک کو رواں دواں کیا۔

پراچہ برج کے نیچے والی ٹریفک کو سنگل ٹریک پرچلایا جا رہا ہے جبکہ ہیوی ٹرالرکو ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں