کامیابی کے لیے یہ ’’چیٹ کوڈ‘‘ آپ کے دماغ کو بدل سکتا ہے

دماغ کے سوچنے کی صلاحیت بدلنے کے لیے شدّت اور جذبہ ضروری ہیں، ماہرِ اعضاب


ویب ڈیسک November 10, 2025

ایک نیورو سائنسدان Emily McDonald نے ایسا ’’چیٹ کوڈ‘‘ متعارف کروایا ہے جو آپ کے دماغ کو دوبارہ ترتیب دینے اور کامیابی کی طرف موڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ ماہر اعضاب سائنسدان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر خاصی مقبول ہیں جہاں وہ دماغ کی کارکردگی، موٹیویشن اور اعصابی لچک (نیوروپلاسٹیسٹی) جیسے موضوعات پر بات کرتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر آپ عام انداز سے صرف ہلکی کوشش کریں گے تو آپکا دماغ پرانے نمونوں میں رہ جائے گا۔ دماغ کے سوچنے کی صلاحیت بدلنے کے لیے شدّت اور جذبہ ضروری ہیں۔

انہوں نے تین بنیادی نکات بتائے ہیں، پہلا یہ کہ شدید یا “ایکسٹریم” انداز سے کام کرنے سے دماغ کی نیوروپلاسٹیسٹی یعنی اعصابی لچک بڑھتی ہے، دوسرا یہ کہ شدید کوشش سے ڈوپامِن (dopamine) کا اخراج بڑھتا ہے جو محرک اور رفتار کو تقویت دیتا ہے۔

تیسرا پوائنٹ انہوں نے یہ بتایا کہ جب آپ کسی مقصد کے لیے جذباتی اور شدید انداز اختیار کرتے ہیں تو آپ کا دماغ اُس مقصد سے متعلق مواقع، افراد اور حالات کو زیادہ بہتر طور پر منتخب اور محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے صرف کوشش کافی نہیں بلکہ ایسی کوشش ضروری ہے جس سے آپ کا دماغ “نئے طریقے سے سوچنا” شروع کردے۔

نیورو سائنسدان Emily McDonald کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے دماغ کو دوبارہ ترتیب نہیں دیں گے تو آپ اُن ہی طرزِ عمل اور خیالات میں رہیں گے جو ہمیشہ سے آپ کے رہنما تھے۔

مقبول خبریں