چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں

ایپل نے چین کی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چین میں ایپ اسٹور سے ہم جنس پرستوں کی دو مشہور ایپس ہٹا دیں


ویب ڈیسک November 11, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چین کی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چین میں ایپ اسٹور سے ہم جنس پرستوں کی دو مشہور ایپس ہٹا دیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی نے چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر اور سینسر شپ اتھارٹی کی جانب سے حکم موصول ہونے کے بعد ایپ اسٹور سے دونوں ایپس کو ہٹایا۔

اس حوالے سے ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپی جس ملک میں کام کرتی ہے وہاں کے قوانین پر عمل کرتی ہے۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ چین کے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے موصول ہونے والے احکامات کمپنی نے صرف چین کے ایپ اسٹور سے یہ دو ایپس ہٹائی ہیں۔

مقبول خبریں