الارم کی جگہ شیر، اب نیند خود بھاگ جائے گی

شیر کے بچے آپ کے کمرے میں آکر سات منٹ کے لیے آپ کو جگاتے ہیں


ویب ڈیسک November 19, 2025

شیر کا نام سنتے ہی خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے، لیکن اگر صبح آپ کو اٹھانے کے لیے یہی شیر آجائے تو؟

چین کے صوبے جیانگسو میں قائم ’ہیپی ریزورٹ کنٹری سائیڈ ریزورٹ‘ نے یہ خواب حقیقت میں بدل دیا ہے۔ یہاں صبح کا الارم کوئی گھڑی یا ملازم نہیں، بلکہ شیر کے بچے ہیں!

ہوٹل میں 20 کمروں کا انتظام ہے، اور ہر رات قیام کا کرایہ 628 یوآن ہے۔ صبح کے وقت، تقریباً 8 سے 10 بجے کے درمیان، یہ شیر کے بچے آپ کے کمرے میں آ کر سات منٹ کے لیے آپ کو جگاتے ہیں۔

تصور کیجئے، آدھی نیند میں آپ کو چھوٹے شیر کے بچے نظر آئیں، خوف بھی اور مزہ بھی!

یہ سروس اتنی مقبول ہوگئی ہے کہ نومبر کے آخر تک تمام کمروں کی بکنگ ہوچکی ہے۔ لیکن احتیاط بھی ضروری ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق، مہمانوں کو پہلے ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوتے ہیں، جس میں وہ اپنے تحفظ کا خود خیال رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔

ہوٹل کے عملے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شیر کی پرورش اور یہ منفرد جگانے کی سروس قانونی طور پر منظور شدہ ہے۔

یہ ہوٹل نہ صرف ایک نایاب تفریح پیش کرتا ہے بلکہ صبح نیند سے جگانے کےلیے ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جسے زندگی بھر یاد رکھا جاسکتا ہے۔
 

مقبول خبریں