صوبوں میں وسائل کی تقسیم؛ فارمولا طے کرنے کیلیے  قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب

چیئرمین کمیشن وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا


ویب ڈیسک November 21, 2025

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نےقومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

اجلاس  میں چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ سمیت قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی)  کے دیگر ارکان شریک ہوں گے، جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

این ایف سی اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبے مالیاتی پوزیشن کے بارے میں پریزینٹیشن دیں گے۔ اجلاس میں نئے ایف ایف سی ایوارڈ کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے آئندہ اجلاسوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں