درخوست گزار کو عدالت بلوا لیتے ہیں، پھر گٹکا کمرہ عدالت میں کھلوائیں گے، جج وفاقی آئینی عدالت

 گٹکا سگریٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، گٹکا منہ کے کینسر کا باعث ہے، جسٹس حسن رضوی  کے ریمارکس


ویب ڈیسک November 25, 2025

وفاقی عدالت نے گٹکا ایکٹ کیخلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس حسن رضوی  نے ریمارکس دیے کہ گٹکا انسانی صحت کیلئے بہت خطرناک ہے، سڑی چھالیاں سے گٹکا تیار کیا جاتا ہے۔

وکیل شاہ خاور  نے کہا کہ مجھے اپیل پر موکل کیطرف سے کوئی ہدایت نہیں ہے، جسٹس حسن رضوی  نے ریمارکس دیے کہ اگر کہتے ہیں تو آپ کے موکل کو عدالت بلوا لیتے ہیں، آپ کے موکل کو پھر گٹکا کمرہ عدالت میں کھلوائیں گے۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ گٹکا سگریٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے، 
گٹکا منہ کے کینسر کا باعث ہے، اسپتالوں میں گٹکا کے مریض عام ہو چکے ہیں۔

آئینی عدالت نے گٹکا ایکٹ کیخلاف اپیل مسترد کردی، جسٹس حسن رضوی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مقبول خبریں