باجوڑ میں باردوی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو جاں بحق افراد اور ایک زخمی شخص کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک November 26, 2025

باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں بارودی مواد پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو جاں بحق افراد اور ایک زخمی شخص کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

مقبول خبریں