راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، مدعی مقدمہ


ویب ڈیسک November 27, 2025

راولپنڈی کے تھانہ بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے میری بہن کو ہراساں کیا اور تشدد کیا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ، خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

مقبول خبریں