پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی میں انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی علی الصبح جوڑیا بازار کے برتن گلی کے گوداموں پر کی گئی۔
کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ کارروائی میں 3720 کلوگرام اسمگل شدہ سپاری کے 310 بورے برآمد ہوئے۔ اسمگل شدہ سپاری کی مالیت 55 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔
گوداموں سے اسمگل شدہ سپاری شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کی جاتی تھی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی سپاری کو تحویل میں لے لیا ہے۔