توشہ خانہ ٹو کیس؛ نئی تاریخ سے متعلق وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی


ویب ڈیسک November 27, 2025
—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا تھا

مقبول خبریں