شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک میرا ہاتھ تھامے رکھا، ہنی سنگھ کا انکشاف

کنگ خان نے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے ’’لنگی ڈانس‘‘ بنانے کی درخواست کی تھی، گلوکار


ویب ڈیسک November 28, 2025

بھارتی موسیقار اور گلوکار یویو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے سات گھنٹے تک ان کا ہاتھ تھامے رکھا۔

42 سالہ ہنی سنگھ کے مطابق ’’لنگی ڈانس‘‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک دیوالی پارٹی رکھی، جہاں انہوں نے میرا ہاتھ پکڑے رکھتے ہوئے مجھے امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، مادھوری ڈکشت سمیت دیگر بڑے ستاروں سے ملوایا۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سے دوستی کی بنیاد دراصل دہلی کنکشن تھا اور کنگ خان نے انہیں ذاتی طور پر فون کرکے ’’لنگی ڈانس‘‘ بنانے کی درخواست کی تھی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ اسکول میں بھنگڑا، کیرتن اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا کرتے تھے اور اسی دوران انہوں نے اپنے استاد سے کہا تھا کہ وہ بڑے ہوکر شاہ رخ خان بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یویو ہنی سنگھ ان دنوں اپنے نئے ورلڈ ٹور ’’مائی اسٹوری‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل وہ 2013-14 میں شاہ رخ خان کے ساتھ دنیا بھر کا ٹور بھی کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں