سعودی عرب سوگوار: شہزادہ عبداللہ بن فہد انتقال کر گئے

شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی


ویب ڈیسک December 03, 2025

سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔

ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ شہزادہ عبداللہ کا انتقال بیرونِ ملک ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ منگل کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جس میں ریاض ریجن کے گورنر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایوانِ شاہی نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے رحمت، مغفرت اور بلندیِ درجات کی درخواست کی ہے۔

مقبول خبریں