ڈولچی اینڈ گبانا ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟

فیشن برانڈ کا نام آج ایکس پر ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز میں شامل ہے


ویب ڈیسک December 03, 2025

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آج ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز میں ڈولچی اینڈ گبانا کا نام بھی شامل ہے۔ لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے جو یہ فیشن برانڈ آج ٹرینڈنگ میں ہے؟

اطلاعات کے مطابق فیشن برانڈ نے بینکاک میں نئے DG Caffè کی افتتاحی تقریب رکھی تھی، جس میں معروف تھائی سیلیبریٹیز زی پروک (Zee Pruk) اور نو نیو چاوارِن (NuNew Chawarin) کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

زی پروک اور نو نیو چاوران تھائی اداکار ہیں، جنہیں ZeeNuNew جوڑی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مذکورہ جوڑی نے 2022 کی سیریز Cutie Pie کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ زی پروک اداکار اور ماڈل، جبکہ نو نیو اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ یہ دونوں سیریز ’دی نیکسٹ پرنس‘ میں اداکاری کریں گے۔

ان دونوں فنکاروں کے مداحوں کو ’’ZeeNuNew‘‘ کہا جاتا ہے، اور یہی مداح تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ مسلسل پوسٹس کر رہے ہیں اور #DGCaffexZeeNuNew جیسے ہیش ٹیگز استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث یہ موضوع عالمی سطح پر ٹرینڈ میں آگیا ہے۔

ڈولچی اینڈ گبانا کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فین کلبس نے بھی سیم پیراگون میں ہونے والے ایونٹ کی تازہ اپ ڈیٹس اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

مقبول خبریں