بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق بڑی خبر!

ہاردک پانڈیا آخری بار 26 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کھیلتے دِکھائی دیے تھے


ویب ڈیسک December 03, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا بھارتی ٹی ٹوئنٹی ڈومیسٹک ٹارنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں بروڈا کی جانب سے ان ایکشن دِکھائی دیے۔ پنجاب کے خلاف بولنگ میں انہوں نے 52 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ہاردک پانڈیا آخری بار 26 ستمبر کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے میں ایکشن میں دِکھائی دیے تھے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان شبھمن گِل کو بھی اسکواڈ کا حصہ رکھا گیا ہے۔ تاہم، ان کی شرکت بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس کی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔

اسکواڈ: سوریا کمار یادو (کپتان)، شبھمن گِل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تِلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا، واشنگٹن سندر

مقبول خبریں