نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مبینہ طور پر انڈے نما لاکٹ نگل کر چوری کرنے والے شخص سے لاکٹ برآمد کرلیا۔
اے ایف پی کے مطابق 32 سالہ مشتبہ شخص نے گزشتہ ہفتے کے آکلینڈ کے ایک اسٹور سے نایاب انڈے نما لاکٹ کو چرانے کے بعد اسے نگل لیا تھا۔ تاہم، موقع سے فرار ہونے سے قبل ہی اس کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پولیس نے جمعے کے روز اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انگوٹھی جیسا یہ لاکٹ برآمد کر لیا گیا ہے اور اب پولیس کی حراست میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس منفرد انڈے کی مالیت تقریباً 20 ہزار ڈالر ہے۔