ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ساتھ عدالت کے غیرمنصفانہ رویے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

آج وکلا کیجانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا


ویب ڈیسک December 06, 2025

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازعہ ٹویٹ کیس کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بار اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج وکلا کیجانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد بار غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر آج ہڑتال کرے گی۔ 

بار نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔

بار نے عدالت کے ملزم کے ساتھ اس غیرمنصانہ رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 

بار نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔

مقبول خبریں