علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے


عامر الیاس رانا December 06, 2025

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

وزارت نے علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور اسلامی نظریاتی کونسل چیئرمین کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی تعیناتی کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں