ملازمین کو آفس کے بعد باس کی کال نہ اٹھانے کی اجازت پر قانون سازی

خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر سہولتیں فراہم کرنے اور ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی شامل ہے


ویب ڈیسک December 07, 2025

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔

بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق اہم بل بھی پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسٹریلیا میں بھی ملازمین کو دفتری اوقات کے بعد ’ڈس کنیکٹ‘ ہونے کا قانونی حق دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں