آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق

پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے


ویب ڈیسک December 07, 2025

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

چھیپا کے مطابق حادثے میں ابتدائی طور پر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

چھیپا ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ مرتضیٰ ولد زبیر جبکہ زخمی ہونے والے 17 سالہ علی ولد آصف کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اسپتال منتقل کیے گئے زخمی علی ولد آصف نے بھی دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی قطر پر حادثہ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
 

مقبول خبریں