کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادیں، کروڑوں مالیت کی اشیا ضبط

ایف بی آر ملک بھر میں  اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے


ویب ڈیسک December 07, 2025

کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔

پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔

علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ایف بی آر ملک بھر میں اسمگلنگ کے خاتمے اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

مقبول خبریں