ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی

فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک December 07, 2025

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کیلئے ناقابل برداشت ہے، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانیں گے، بانی سے ملاقات کا اب کوئی جواز نہیں رہا ان کا بیانیہ ریاست پر حملہ کرنے کا ہے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا۔

راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے، ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں، افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے اب کھلے عام مختلف تنظیموں کو سپورٹ کر رہا ہے، بانی کی بہنیں اور بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے،  کہتے ہیں بانی کو ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا ہم کہتے ہیں درست قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا بیانیہ ایک شخص کے خلاف نہیں ملک اور اداروں کے خلاف ہے ایک شخص کے خلاف ہوتے تو شہداء کے جنازے پڑھتے، این یو ڈی میں جانے والوں کو غدار نہ کہتا وہ تو اپنے لوگوں کو میر جعفر میر صادق کہہ رہا ہے، علیمہ اور نورین نے کہہ دیا پورا ہندوستان عمران کیلئے رو رہا ہے آپ کے خلاف سپریم کورٹ کیس لے کر گیا اگر سن لیتے میری بات تو یہ ناسور ختم ہو جاتا آپ کے والد نے کیا کیا سب کو معلوم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، ہم فوج، ائیر فورس، نیوی کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان ہمیشہ تابندہ رہے گا، آپکا لیڈر آف اپوزیشن نہیں نہ پارلیمانی لیڈر اور نہ نظریہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی مقدمات پر بھی فیصلہ جلد ہونے والا ہے، کے پی میں منشیات اسمگلنگ ہے، وزیراعلی اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا ہے آپ خوارج کی حمایت کریں، خوارج کو کہا گیا صرف فوج، ایف سی پر حملہ کریں لوکل پر حملہ نہیں کریں کے پی کیوں پولیس کی صلاحیت کو نہیں بڑھ رہا۔
 

مقبول خبریں