محققین نے ایک نیا مرکب بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو میٹابولزم کو بڑھاتا ہےا ور بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جدت ایسی وزن کم کرنے والی گولیاں بنانے میں مدد دے گی جس کے مضر اثرات نہیں ہوں گے۔
اوزیمپک اور ویگووی جیسی جی ایل پی-1 ادویات نے وزن کم کرنے میں بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ یہ ادویات ہفتہ وار انجیکشنز کے ذریعے دی جاتی ہیں جو دماغ اور پیٹ کے درمیان رابطے میں تبدیلی لا کر بھوک پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
البتہ، ان ادویات کے کچھ مضر اثرات بھی ہوتے ہیں جن میں بھوک کا ختم ہوجانا، مسل ماس کا کم ہوجانا اور پیٹ کی تکلیف شامل ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ نیا مرکب بھوک کا راستہ اپنانے کے بجائے میٹابولک سرگرمی کو پٹھوں میں براہ راست بڑھاتا ہے۔
جانوروں پر کی جانے آزمائش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ مرکب بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر کرتا ہے جبکہ جی ایل پی-1 ادویات سے عام طور پر منسلک مضر اثرات بھی نہیں رکھتا۔